پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 46 افراد انتقال کر گئے

(آئی این این نیوز)

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1920 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37949 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1920 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 46 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10997 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 21211 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34986 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1589 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 475228 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 235576 ہوگئی ہے جب کہ 3793 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 149782 ہے اور 4432 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18612 اور ہلاکتیں 190 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 63615 اور 1783 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 8631 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 241 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4884 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40111 ہے اور اب تک 457 مریض انتقال کر چکے ہیں۔