پاپ میوزک کی دنیا میں انقلاب برپا کرنیوالے فِل اسپیکٹر انتقال کر گئے

(آئی این این نیوز)

پاپ میوزک کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے میوزک پروڈیوسر، گیت نگار اور موسیقار فِل اسپیکٹر

81 برس کی عمر میں جیل میں انتقال کرگئے۔

2009 میں انہیں 2003 میں ہالی ووڈ اداکارہ لانا کلارکسن کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور فِل اسپیکٹر اداکارہ لانا کلارکسن کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موسیقار فِل اسپیکٹر جیل میں کورونا کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے۔