دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور ایم 3 بند

(آئی این این نیوز)

موٹر وے ایم ٹو لاہور سے خانقا ڈوگراں اور موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث سیالکوٹ موٹروے بھی بند کر دی گئی جب کہ قومی شاہراہ پر لاہور، چوہنگ، موہنلوال، مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پتوکی، حبیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ میں بھی دھند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 50 میٹر ہے، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔