پی ایس 52 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ جاری

(آئی این این نیوز)

پی ایس 52 عمرکوٹ پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

پی ایس 52 کی نشست سابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ کے انتقال سےخالی ہوئی تھی جس پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہےگی۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ اور جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

ارباب غلام رحیم کو ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی حمایت بھی حاصل ہے۔