کراچی: مدد کرنے کے بہانے بلاکر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

(آئی این این نیوز)

 کراچی :شرافی گوٹھ پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 14 جنوری کو پیش آنے والے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں شرافی گوٹھ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی بہن اور اور بہنوئی کے ساتھ لائنز ایریا میں رہائش پزیر ہوں، تعلیم حاصل کررہی ہوں اور نوکری بھی تلاش کررہی تھی کیونکہ میرے والد صاحب بیمار ہیں۔

متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق میری دوست نے مجھے شہزاد نامی شخص کا نمبر دیا اور کہا کہ یہ غریب لوگوں کی مدد کرتا ہے، میں نے شہزاد سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ آپ داؤد چورنگی آجاؤمیں آپ کی مدد کردوں گا۔

لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ جب میں وہاں پہنچی تو اس نے ایک شخص کو بھیجا جو کہ مجھے ایک گھر کے پاس لے گیا اور کہا کہ شہزاد آپ کا انتظار کررہا ہے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ جب میں اندر گئی تو شہزاد نامی شخص نے دروازہ بند کرکے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی لیکن میں کسی طرح بھاگ کر آگئی۔