سجل کو بالی وڈ سے بھی سالگرہ کی مبارکباد

(آئی این این نیوز)

بالی وڈ اسٹار شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر نے بھی پاکستانی اداکارہ سجل علی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے تمام تر دوست، عزیز و اقارب اور مداحوں کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

سجل کی اس پوسٹ پر بھی ان کی ساتھی ادکاراؤں کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

اداکارہ سجل علی کی اس پوسٹ پر جہاں پاکستانی اداکار اور اداکاراؤں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہیں بالی وڈ فلم ‘دھڑک’ میں جلوہ گر ہونے والے اداکار اور شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر سجل نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ میں کام کیے جانے کے حوالے سے تصدیق سامنے آئی تھی۔