پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 48افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 48 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1772 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39604 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1772 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 48 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11103 اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 24783 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35163 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2046 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 478517 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 237308 ہوگئی ہے جب کہ 3830 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 150889 ہے اور 4476 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18640 اور ہلاکتیں 191 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 64078 اور 1799 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 8672 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 245 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4892 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40304 ہے اور اب تک 460 مریض انتقال کر چکے ہیں۔