’ہو سکتا ہے نواز شریف برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کر دیں’

(آئی این این نیوز)

لاہور: گورنر  پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نجومی نہیں ہوں مگر ہو سکتا ہے نواز شریف برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کر دیں۔ 

گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن جنرل کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اتحادیوں کے شیئر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں یہودیوں کی فنڈنگ میں کوئی صداقت نہیں ہے جب کہ براڈ شیٹ کیس پر جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے، تیز ترین انصاف پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں عدالتی اور دیگر اداروں کے نظام میں بہتری لانی چاہیے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو احتجاج کا حق ہے، ہم صرف ایک بات کر رہے ہیں کورونا کو ختم ہولینے دیں، پھر سیاست کریں، ہم مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔