سندھ ہائی کورٹ نے فنانس ایکٹ 2017 کی سیلز ٹیکس ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا

(آئی این این نیوز)

رپورٹ:آصف رضا

سندھ ہائی کورٹ نے فنانس ایکٹ 2017 کی سیلز ٹیکس ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے سیلز ٹیکس ایکٹ کی شق تین اور چار سی کو کالعدم قرار دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنادیا، درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس سے متعلق فیصلہ کابینہ ہی کر سکتی ہے ، یہ اختیار کسی ایک فرد کو نہیں دیا جاسکتا۔