بہاولنگر میں پولیس اہلکار کی گھر میں گھس پر بیٹے کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی

(آئی این این نیوز)

پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر خاتون کو بیٹے کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم پولیس اہلکار پڑوسی ہے جو چھیڑ چھاڑ کرتا تھا جس پر اسے منع کیا تو اس نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔

خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نےگھر میں گھس کر بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن اسے گرفتار نہیں کیا اور وہ دندناتا پھر رہا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبوری ضمانت پر ہے، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

پولیس کے مطابق میرٹ پرتفتیش کی جارہی ہےمتاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔