کراچی: ملیر میمن سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

(آئی این این نیوز)

کراچی میں گزشتہ روز ملیر میمن سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز میمن گوٹھ لنک روڈ سے ملنے والی لاش کی شناخت ناصر اعوان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول بلدیہ نمبر7 کا رہائشی تھا جسے نامعلوم ملزمان نے گولی مارکر قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ناصر اعوان کی گلشن اقبال میں اسٹیٹ ایجنسی تھی، دو روز قبل گھر سے اسٹیٹ ایجنسی جانے کا کہہ کر نکلا تھا اور پھر غائب ہوگیا۔

پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔