کراچی: قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

(آئی این این نیوز)

کراچی کے علاقے قائدآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 2 ڈاکو قائد آباد میں شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ گشت پر معمور پولیس پہنچ گئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، زخمی ڈاکو کی شناخت علی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔