کراچی کے علاقے اورنگی میں کالج کی چھت سے گر کر چوکیدار جاں بحق

(آئی این این نیوز)

کراچی میں اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نمبر میں واقع کالج کی چھت سے گر کر کالج کا چوکیدار جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کالج کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والا شخص کالج میں چوکیدار تھا جس کی شناخت 33 سالہ نفیس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے تاحال واقعہ سے متعلق تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔