پی پی پنجاب کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

(آئی این این نیوز)

لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب نےضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دونوں سیٹوں این اے 75 اور پی پی 51 پر مسلم لیگ (ن) کےامیدواروں کی حمایت کرے گی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس کٹھ پتلی حکومت کا ہر قدم پر مقابلہ کریں گے۔

 اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے سندھ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔