امریکا: نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے روز بھی کورونا سے 4 ہزار سے زائد اموات

(آئی این این نیوز)

امریکا میں نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے روز مزید 4 ہزار سے زائد امریکی کورونا کے باعث موت کا شکار ہو گئے۔

دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں مزید ایک لاکھ 76 ہزار نئے مریضوں کے ساتھ کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہو گئی۔

دوسری جانب برطانیہ میں مزید 1820 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے جب کہ برازیل، جرمنی اور میکسیکو میں بھی ایک ہی دن میں ایک ایک ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث جان سے گئے۔