فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج پرکوئی اعتراض نہیں، سعد رفیق

(آئی این این نیوز)

مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج پرکوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھ سال سے حکمران  جماعت فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپی ہے، وکلا کھڑےکرکےحیلےبہانےکرتےہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کےخلاف ایپلی کیشن کاؤنٹر کرنے کیلئے دی گئی ہے، احتساب کے نام پر صرف انتقام لیاگیاہے، ضمنی الیکشن شروع ہوا ہے اور ن لیگ کے امیدوار کو نیب کا بلاوا آگیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مکالمے کا وقت ضائع کردیاہے۔