شیخوپورہ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار

(آئی این این نیوز)

شیخوپورہ: کوٹ عبدالمالک کے نزدیک پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 4 ڈاکو لاہور  روڈ پر ناکہ  لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کےتبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت وقاص علی نام سے ہوئی جو بھاٹی گیٹ لاہور کا رہائشی اور ریکارڈ یافتہ تھا جب کہ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 13 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔

پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں جب کہ مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔