کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آگئی

(آئی این این نیوز)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔