آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

(آئی این این نیوز)

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو قومی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور ادارے کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔