کراچی:گارڈن سے فوڈ ڈیلیوری بوائے اغوا

(آئی این این نیوز)

کراچی کےعلاقے گارڈن سےفوڈ ڈیلیوری بوائے مبینہ طور پر لاپتا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جنید سرجانی ٹاؤن کا رہائشی ہے جو 14جنوری کو پیزا شاپ سے نکلا اور پھر واپس نہ آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  سرجانی کا رہائشی پیزا ڈیلیوری بوائے مبینہ طور پر گارڈن کے علاقے سے اغوا ہوا، نوجوان آخری مرتبہ لڑکی سے ملاقات  کے لیے ملازمت کے مقام سے نکلا اور کچھ دیر بعد موبائل نمبر آف ہوگیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ24 سالہ جنید اسلم کے اغوا کا مقدمہ اس کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ گارڈن میں درج کرلیاگیا۔