ایس پی اسلام آباد چوہدری یحییٰ ورک انتقال کر گئے

(آئی این این نیوز)

ایس پی اسلام آباد چوہدری یحییٰ حسن ورک انتقال کر گئے ہیں۔

فیملی ذرائع کےمطابق ایس پی اسلام آباد پولیس چوہدری یحییٰ ورک کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کی عمر 52 برس تھی۔

یحییٰ ورک سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری توکل ورک مرحوم کے بیٹے اور ایم این اے شاہ نواز رانجھا کے بہنوئی تھے۔

مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

چوہدری یحییٰ ورک کی نماز جنازہ جمعے کو تین بجے سہ پہر بجے ننکانہ صاحب روڈ پر ان کے آبائی گاؤں چاندی کوٹ میں ادا کی جائےگی۔

آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر پولیس افسران نے ایس پی اسلام آباد چوہدری یحییٰ ورک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔