ہم زرِ مبادلہ کے ذخائر 8 سے 13 ارب ڈالرز پر لے آئے ہیں: حماد اظہر

(آئی این این نیوز)

رپورٹ:آصف رضا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا  کہنا ہےکہ ہم نے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  جب ہم آئے تھے تو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالرز تھے اور اب یہ ذخائر 12 سے 13 ارب ڈالرز ہیں، ہم نے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے جب کہ ہم اوسط 10 ارب ڈالرز سالانہ واپس بھی کر رہے ہیں۔

وزارت خزانہ کا جواب

دوسری جانب وزارت خزانہ نے سینیٹ میں دیے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ اکتوبر 2020 میں زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب 39 کروڑ  اور دسمبر 2020 میں ذخائر 20 ارب 51 ارب ڈالرز تھے۔

وزارت اقتصادی امور کا جواب

علاوہ ازیں وزارت اقتصادی امور کے جواب میں کہا گیا ہےکہ 12 سال میں ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے 14 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور گزشتہ 12 سال میں ایف بی آر کے ٹیکس اکٹھا کرنے میں 309 فیصد اضافہ ہوا۔