کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ہنڈا سوک گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

(آئی این این نیوز)

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہنڈا سوک گینگ کے 3 ملزمان گرفتار اور 4 فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گلستان جوہر بلاک 11 کے قریب بنگلے میں ڈکیتی کی، پولس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ہنڈا سوک گینگ سے ہے، گرفتار ملزمان میں وسیم عرف کمانڈو، جاوید شفیق اور امین شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر 4 ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سےکلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول، موبائل فون، لیپ ٹاپ، جیولری، کمیرے، نقدی اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گینگ عرصہ دراز سے وارداتیں کر رہا ہے۔